شہدا آٹھ اگست کے وکلا کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاسکتا، جدوجہد جاری رکھیں گے، وکلا تنظیمیں


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شہدا آٹھ اگست کی مناسبت سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، تعزیتی ریفرنس سے ملک بھر سے وکلا نمائندگان شرکت کریں گے، تعزیتی ریفرنس کیلئے پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پنجاب بار کونسل، خیبر پختونخوا بار کونسل، سندھ بار کونسل، اسلام آباد بار کونسل، آزاد جموں کشمیر بار کونسل، گلگت بلتستان بار کونسل، صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن صدر کراچی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، صدر کراچی بار ایسوسی ایشن، صدر لاہور بار ایسوسی ایشن، صدر ایبٹ آباد بار ایسوسی ایشن، صدر ڈیرہ اسماعیل خان بار ایسوسی ایشن، صدر ملتان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، صدر بہاولپور بار ایسوسی ایشن، صدر سکھر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، صدر حیدر آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، صدر لاڑکانہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت دیگر وکلا تنظیموں کے عہدیداران سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدور کو دعوت نامہ ارسال کیے گئے ہیں، بیان میں کہا کہ شہدا آٹھ اگست کے وکلا کو کسی بھی صورت میں بھلایا نہیں جاتا دہشت گرد قوتوں کا خیال تھا کہ اس قسم کے واقعات سے ملک بھر کے وکلا تحریک کو دبایا جاسکتا بیان میں کہا کہ ملک بھر کے وکلا تنظیمیں شہدا آٹھ اگست کے مناسبت اعادہ کرتے ہیں کہ وکلا ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی جمہوریت کی بحالی کیلئے جوڈیشری کے اندر کرپشن اقربا پروری لاقانونیت کے خاتمے کیلئے اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے بیان میں بلوچستان بھر سے وکلا اور شہدا کے فیملی کو مدعو کیا جائے گا بیان میں کہا کہ شہدا آٹھ اگست کے حوالے سے جسٹس قاضی فائز عیسی کے سربراہی میں قائم ایک رکنی کمیشن رپورٹ کو حکومت نے یکسر مسترد کیا ان کی تجاویز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھانے کی تجویز کو مسترد کردیا، اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کے کمیشن رپورٹ پر فیصلہ صادر کیا تھا بلوچستان کے وکلا تنظیموں نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں ریویو پٹیشن دائر کی ہوئی جس کا تاحال سماعت بھی نہیں ہوا بیان میں کہا کہ بلوچستان کے وکلاءتنظیمیں ملک بھر کے وکلاءتنظیموں کے ساتھ ملکر شہدا آٹھ اگست کے قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور اپنا جدوجہد جاری رکھیں گے۔