چینی سرمایہ کاروں کے وفد کا دورہ گوادر، منصوبوں کی پیشرفت پر اظہار اطمینان
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چین کے سرمایہ کاروں کے وفد کا گوادر کا دورہ ،سرمایہ کاروں کی جانب سے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار۔ حکومتی ذرائع کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے سرمایہ کاروں کے اعلیٰ سطح وفد نے گوادر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گوادرمیں ایک رات قیام بھی کیا ۔ ذرائع کے مطابق گوادر آمد پر وفاقی وزیر پلاننگ اور وفاقی سیکرٹریز نے سینئر سرمایہ کاروں کے وفد کو خوش آمدید کہا اور بریفنگ دی۔اس موقع پر چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے گوادر میں جاری منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا ۔دورے کے موقع پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بلوچستان میں سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لئے پختہ عزم کا بھی اظہار کیا ، ذرائع کے مطابق چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔