ہرنائی کوئلہ کان میں حادثہ، کانکن جاں بحق
ہرنائی(قدرت روزنامہ)کوئلہ کان میں حادثہ ایک کانکن جان بحق، لیویز کے مطابق شاہرگ ملک ولائت حسین کول کمپنی کے کوئلہ کان میں پاﺅں پھسلنے سے ایک کانکن کان میں گر کر جاں بحق ہوگئے جان بحق کانکن کا تعلق حاجی محمد ولد متین قوم سواتی سکنہ سوات خوازہ خیلہ خیبر پختونخوا کانکن کی لاش کوکوئلہ کان سے نکال کر رورل ہیلتھ سنٹر شاہرگ منتقل کردیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کیا۔