حکومت ڈاکٹر مالک کی قیادت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، صادق عمرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ایری گیشن میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ قومی ہیرو ہے بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں ہے بلکہ تین جماعتی مخلوط حکومت ہے جن میں پاکستان مسلم لیگ(ن)،بلوچستان عوامی پارٹی اور پیپلز پارٹی ہے بنیادی بات یہ ہے کہ بلوچستان کے اندر مخلوط حکومت ہے اچھائی اور برائی مخلوط حکومت پر عائد ہوتی ہے صرف پیپلز پارٹی پر نہیں ہوتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کی واضح پالیسی یہ ہے کہ ہم بلوچستان کی معاشی آزادی بلوچستان عوام کی خود مختاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ ہماری بہن ہے ہم نے اسمبلی فلور پر ان کو مذاکرات کی دعوت دی ہے اگر مذاکرات کے ذریعے مسئلے حل نہ ہو تو پھر جلسے جلوس نکالنے پر ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے بلوچستان کے موجودہ صورتحال سے میں مطمئن نہیں ہوں ہم محب وطن پاکستانی ہیں پاکستان کی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے ہم اس ملک کو مضبوط مستحکم پارلیمانی نظام چاہتے ہیں اور یہاں کی عوام کی معاشی آزادی چاہتے ہیں بلوچ یکجہتی کمیٹی سے مذاکرات کیلئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں موجودہ حکومت تیار ہے انہوں نے کہا کہ میں حکومت بلوچستان کا ترجمان نہیں ہو میں ایک سیاسی ورکر ہو میں بلوچستان کے پشتون بلوچ عمائدین سے اپیل کرتا ہو کہ حکومت اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کریں . .

.

متعلقہ خبریں