کیوبن ریسلر مائین لوپیز نے پیرس اولمپکس میں نئی تاریخ رقم کردی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیوبا کے ریسلر مائین لوپیز مسلسل پانچ اولمپک ایڈیشنز ایک ہی ایونٹ کے گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پلیئر بن گئے۔
مائین لوپیز نے پیرس اولمپکس میں گریکو رومن ریسلنگ میں سپر ہیوی ویٹ کا گولڈ میڈل جیتا۔
کوئی دوسرا ایتھلیٹ انفرادی مقابلوں میں مسلسل چار ایڈیشنز سے زیادہ گولڈ میڈلز نہیں جیت پایا ہے۔
کیوبن ریسلیر نے 2008، 2012، 2016 اور 2020 کے اولمپکس مقابلوں میں بھی گولڈ میڈلز جیتے تھے۔
امریکا کے کارل لوئیس نے لانگ جمپ، مائیکل فیلپس نے 200 میٹر میڈلے میں مسلسل چار اولمپکس میں گولڈ جیتے تھے۔
امریکا کے ال اوریٹر نے ڈسک تھرو، جاپان کی ریسلر کاوری ایچو اور ڈنمارک کے پاؤل ایلوسٹروم نے سیلنگ میں گولڈ میڈل جیتے تھے۔
ونٹر اولمپکس میں آئرین وسٹ نے مسلسل 5 اولمپکس میں اسکیٹنگ کے مختلف انفرادی ایونٹس کے گولڈ جیتے تھے۔