لاہور: ڈرون کے ذریعے سرحد پار منشیات اسمگلنگ کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور سے سرحدپار منشیات اسمگل کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا پور سے سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیے جانے والے ملزم کی شناخت احسن علی کے نام سے ہوئی جو پنجاب کانسٹیبلری عباس لائن میں تعینات ہے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم ڈرون کے ذریعے منشیات سرحد پاربھجواتا تھا جسے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پکڑ لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم احسن علی سےڈرون اورمنشیات برآمد کرکے مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔