لاہور: چوری کے شبے میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنیوالے 2 بھائی گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ)چوری کے شبے میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے 2 بھائیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا . پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے رہائشی 2 بھائیوں وارث اور علی عباس نے گھر سے 70 لاکھ روپے چوری ہونے کا مقدمہ درج کرایا تھا .

پولیس نے بتایا کہ دونوں بھائیوں نے گھریلو ملازمہ منزہ پر چوری کا الزام لگا کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا . پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں ملازمہ پر تشدد ثابت ہوگیاجس پر دونوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں