کراچی: سندھ ہائیکورٹ کی نیوبار روم کی کینٹین میں گیس لیکج سے دھماکا

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ کے نیوبار روم کی کینٹین میں گیس لیکج سےدھماکا ہوا ہے . حکام کے مطابق دھماکے کے بعد نیوبار روم اور کینٹین کی کھڑکیوں کےشیشے ٹوٹ گئے جب کہ دھماکے سے سندھ ہائیکورٹ بار روم کی دیواروں کوبھی نقصان پہنچا ہے .

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بار روم کی کینٹین میں دھماکا گیس لائن میں لیکج سے ہوا . بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق کینٹین میں گیس اوربجلی کی فٹنگ ٹھیک طریقے سے نہیں کی گئی، دھماکے سے کینٹین کے اسٹورکو جزوی نقصان پہنچا ہے . بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق اسٹور میں زائدالمیعاد ایل پی جی سلنڈر ہیں جو خطرناک ہیں . . .

متعلقہ خبریں