اسلام آباد

مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر ریویو پٹیشن دائر کرے گا۔
الیکشن کمیشن سے قبل مسلم لیگ ()ن بھی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کر چکی ہے جب کہ مخصوص نشستوں پر منتخب کچھ اراکین نے بھی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے 13 رکنی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دےکر خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں