ٹرمپ حملہ سازش؛ پاکستانی شہری کی گرفتاری پر دفترخارجہ کا بیان آگیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی سیاست دانوں کے قتل کی سازش کے الزام میں پاکستانی شہری کی گرفتاری پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔
ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بیان میں کہا کہ ہم نے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، ہم اس حوالے سے امریکی حکام سے رابطے میں ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، اپنا باضابطہ ردعمل دینے سے پہلے ہمیں ملزم کے حوالے سے مزید معلومات کی ضرورت ہے۔