اسلام آباد؛ آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا . ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں طیب شہزاد اور ذیشان حیدر شامل ہیں جنہوں نے کمسن بچی کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کیں .


ملزمان نے متاثرہ بچی کا قابل اعتراض مواد واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیا . ملزمان کے موبائل سے مذکورہ واٹس ایپ اکاؤنٹ اور قابل اعتراض مواد بھی برآمد کر لیا گیا .
ملزمان قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھے . ترجمان کے مطابق ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں