بچوں کے لنچ باکس میں کیسی غذائیں رکھنی چاہئیں؟ والدین ہوشیار ہوجائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بچوں کی صحت مند نشونما کے لئے بہتر خوراک کا انتخاب بہت ضروری ہے، والدین کو س بات کا خیال رکھنا چاہئیے۔والدین کو بچوں کے کھانوں پر خصوصی توجہ ہونی چاہئیے اور اسکول جاتے بچوں کے لئے بھی لنچ باکس میں اچھی غذاؤں کا انتخاب کرنا چاہئیے ۔
عموماً اسکول میں فروخت ہونے والی اشیاؤں کی طرف بچے زیادہ راغب ہوتے ہیں، والدین کو اس جانب بھی دھیان دینا ہوگا۔
ایک طبی رپورٹ کے مطابق بچے اپنی روزانہ کی کیلوریز کا 35 سے 40 فیصد اسکول کے وقت میں کھاتے ہیں اس دوران یہ دیکھنا لازمی ہے کیلوریز صحت مند ہیں یا نہیں۔
والدین اسکولوں کی انتظامیہ کے ساتھ صرف بچوں کے امتحان میں نمبروں کے حوالے سے ہی رابطے میں نہ رہیں بلکہ یہ بھی معلوم کریں کہ بچے غیرمعیاری اشیاء تو نہیں کھا رہے۔
بچوں کی صحت حساس ہوتی ہے اس لئے تھوڑی سی غلط چیز بھی مسائل باعث بن سکتی ہے خصوصاً ایک ایسے وقت میں جب ہر طرف وباء کا خوف پھیلا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچوں کے ٹفن یا لنچ باکس میں چیزیں کم میٹھی ہوں، کم چکنائی دودھ کی مصنوعات، پھل، سبزیاں، صحت مند نمکین اشیاء جیسے خشک میوہ جات وغیرہ شامل ہوں۔
اس کے علاوہ اساتذہ بھی بچوں کی روزمرہ خوراک کے حوالے سے بات کریں، جنک، فاسٹ فوڈ یا میٹھی چیزیں کبھی کبھی ہی کھائی جائیں تو بہتر ہے، روزانہ ان کا استعمال صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔