پاکستان اور عالمی منڈ ی میں سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی مارکیٹ اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے فی تولہ پر آ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کمی ہوئی اور قیمت 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپےہو گئی ہے ۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 17 ڈالر کم ہو کر 2393 ڈالر فی اونس پر آ گیاہے ۔