میں نے اپنا گھر چھوڑ دیا تھا کیونکہ۔۔۔ جانیں کم عمری میں اپنا گھر چھوڑنے والے یہ 5 مشہور اداکار کون ہیں

(قدرت روزنامہ)ویسے تو کئی ایسے مشہورر سیلیبریٹیز ہیں جو کہ زندگی کے بے شمار اتار چڑھاؤ دیکھ کر آج ایک کامیاب مقام پر ہیں۔ ایسے ہی چند مشہور سیلیبریٹیز کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جو ناکامیوں اور مشکلات کے بعد ایک کامیاب مقام پر ہیں۔ سونو سود: بھارتی اداکار سونو سود ان چند مشہور اداکاروں میں شامل ہیں جو کہ زندگی کے اتار چڑھاؤ کو قریب سے دیکھ کر آئے ہیں۔ سونو سود 20 سال کی عمر میں ہی گھر چھوڑ کر آبائی شہر لدھیانہ سے ممبئی آگئے تھے۔ سونو نے اپنا خواب
پورا کرنے کے لیے بے حد محنت کی ہے۔ مزدوری سے لے کر برتن خود دھونے تک ہر کام کیا ہے۔ سونو سود کہتے ہیں کہ خوابوں کو پورا ہونے میں دیر نہیں لگتی بس لگن اور ہمت برقرار رکھنی چاہیئے۔ کنگنا رناوت: کنگنا رناوت ان چند اداکاراؤں میں سے ہیں جنہوں نے فلموں میں کام کرنے کے لیے گھر چھوڑ دیا تھا۔ 15 سال کی عمر میں ہی کنگنا فلموں میں کام کرنے کی امید لیے گھر بار چھوڑ کر فلمی دنیا کے لیے نکل پڑی تھیں۔ جبکہ کنگنا پر ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب وہ 16 سال کی تھیں اور انہیں ایک گینگ نے اغواء کر لیا تھا۔ آج کنگنا کا شمار بھارت کی مہنگی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ نصیرالدین شاہ: بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ بھی انہی سیلیبریٹیز کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے بہت کم عمری میں گھر چھوڑ کر کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ 16 سال کی عمر میں ہی نصیرالدین شاہ نے گھر والوں کو چھوڑ کر فلمی دنیا میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ نصیر الدین شاہ نے گھر والوں کی بے رخی، ناراضگی بھی جھیلی اور معاشی تنگیوں کو بھی برداشت کیا تھا۔ صبا قمر: صبا قمر پاکستان کی مشہور اداکارہ ہیں۔ صبا ویسے تو خوش مزاج ہیں مگر ایک ایسا وقت بھی تھا جب انہیں شدید مشکلات پیش آئی تھیں۔ خاندان کے بزرگ صبا کے شوبز میں کام کرنے کے سخت خلاف تھے۔ حاجرہ یامین: حاجرہ یامین بھی انہی اداکاراؤں میں سے ہیں جنہوں نے اپنا گھر چھوڑ دیا تھا، حاجرہ بتاتی ہیں کہ: ” میں نے اپنا گھر چھوڑ دیا تھا صرف اپنے شوق کی خاطر ، میں اپنے گھر والوں کے ساتھ رابطے میں ہوں، والدین اپنے حساب سے سوچتے ہیں اور بچے اپنے حساب سے، مگر دونوں کے درمیان کا راستہ ڈھونڈھنا مشکل ہوتا ہے جو آپس میں ایک دوسرے کو سمجھنے کا ذریعہ ہوتا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

5 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago