مالک کی رقم ہڑپ کرنے کے لئے خود کو گولی مار کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا گرفتار


لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور میں کچھ روز قبل گن پوائنٹ پر ہونے والی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا۔ملزم علی رضا نے اپنے ساتھیوں سے مل کر خود کو فائر سے زخمی کیا اور جھوٹی کال چلا دی کہ ڈاکوؤں نے فائر مار کر 2 لاکھ سے زیادہ رقم چھین لی۔
گلشن راوی پولیس نے ملزمان کی تلاش میں 300 سے زیادہ کیمرے چیک کئے جس کے بعد ملزمان اکبر اور فرید کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
ایس پی محمد سلمان لیاقت ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم علی رضا نے اپنے ساتھیوں سے مل کر مالک کی رقم ہڑپ کرنے کے لئے واردات کی شکل دی۔
ملزمان شاہدرہ میں بھی مالک کے پیسے ہڑپ کرنے کے لئے ایسی واردات کر چکے ہیں۔ ملزمان سے 02 لاکھ سے زیادہ رقم برآمد کر کے مالک علی کو واپس کردی گئی۔