پاکستان کا بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان


لاہور (قدرت روزنامہ)بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا . اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کیمپ کی نگرانی کریں گے .


بطور ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کی یہ پہلی ٹیسٹ سیریز ہے . بنگلادیش کی ٹیسٹ ٹیم 17 اگست کی صبح اسلام آباد پہنچے گی اور توقع ہے کہ وہ اسی روز دوپہر کو ٹریننگ کرے گی .
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا ٹیسٹ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک ہوگا . قومی ٹیم کیلئے سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ کامران غلام، محمد علی اور محمد ہریرہ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں .
سعود شکیل بنگلادیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت بھی کریں گے .
ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان کا اسکواڈ اِن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:
شان مسعود (کپتان) ، سعود شکیل ( نائب کپتان)، عامر جمال ( فٹنس سے مشروط)، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی .
پاکستان شاہینز کا اسکواڈ:
سعود شکیل (کپتان)، کامران غلام، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، محمد رمیز جونیئر، محمد ہریرہ، نسیم شاہ، سعد بیگ (وکٹ کیپر)، سعد خان، صائم ایوب، ثمین گل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر ) اور عمر امین .

. .

متعلقہ خبریں