ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں،رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ادارے ریاست کے ساتھ ہیں، جبکہ عمران خان اس ملک کی اساس کے خلاف ہے اور اداروں پر حملہ آور ہے .

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ یہ شخص ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرنا چاہتا ہے، لیکن اب اگر دوبارہ کسی 9 مئی جیسے حادثے کا مؤجب بنا تو پہلے کی طرح ڈھیل نہیں ملے گی .

عمران خان خاطر جمع رکھیں، وہ یہاں ہیں تو ہم بھی یہیں ہیں، اور اگر کوئی صورتحال بنتی بھی ہے تو ڈٹ کر ان کا مقابلہ کریں گے .

اپنا اعتماد راز داری سے قائم رکھیے، دوستوں کے راز کو راز رکھیں،اپنی ذات میں موجود جذبۂ رقابت، جوش، انتقام اور عادتِ شکوہ کی از خود مزاحمت کیجئے
مشیر وزیراعظم نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا ٹرائل نہ ہونے کی وجہ عدالتی نظام ہے جو بار بار حکم امتناع دیتا ہے، اگر پی ٹی آئی کے لوگ رہا ہورہے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ جرم میں ملوث نہیں تھے .

انہوں نے کہاکہ عمران خان معاملے کو خود الجھا رہے ہیں، ابھی تو سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا،کل تک شیخ مجیب الرحمان عمران خان کی نظر میں ہیرو تھا اور آج زیرو ہوگیا .

. .

متعلقہ خبریں