خضدار، پی ٹی سی ایل ٹاور کی بیٹریاں چوری کرنے والے دو چور رنگے ہاتھوں گرفتار
خضدار(قدرت روزنامہ)تحصیل زہری لیویز فورس کی چھاپہ مار کاروائی دوچور رنگے ہاتھوں گرفتار تفصیلات کے مطابق تحصیل زہری لیویز فورس کو خفیہ اطلاع ملی ہے کہ دوچور عبدالسلام بارانزئی مینگل اور ساتھی نظام الدین سرمستانی محکمہ پی ٹی سی ایل زہری کے ٹاور کی بیٹریاں چوری کرکے زہری سے باہر سوراب کی طرف لے جارہی ہے لیویز فورس زہری کے انچارج عطاءاللہ زہری نے لیویز فورس کے ہمراہ ڈرامائی انداز میں چھاپہ مارکر کاروائی کرتے ہوئے دونوں چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاچوروں کے قبضے سے پی ٹی سی ایل ٹاور کی بیٹریوں اور ایک آلٹو کار گاڑی برآمد کرکے انہیں گرفتار کرلیاگیا اور مزید لیویز زہری گرفتارچوروں سے تفتیش کررہی ہے امید ہے کہ مزید علاقہ سے دیگر چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سرغ مل جائے گی۔