موجود حکومت بلوچستان کی ترقی تعمیر اور خوشحالی کیلئے کوشاں ہے، جام کمال


اوتھل(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت تجارت کے فروغ کے لیئے اہم اقدامات کر رہی ہے، موجود حکومت بلوچستان کی ترقی تعمیر اور خوشحالی کے لیئے کوشاں ہے، پاکستان کی معیشت تیزی سے بہتری کی طرف گامزن ہے۔حالیہ مون سون بارشوں میں تمام آفیسراپنی ڈیوٹی پر موجود رہیں اور اپنے فرائض احسن انداز میں سرانجام دیں جام کمال نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے اس کے لیئے عوام کی رہائشی آبادیوں اور زمینداروں کو نقصان سے بچاؤ کے لیے سیلابی صورتحال سے پہلے ہی مکمل حفاظتی اقدامات کئے جائیں بارشوں کے سیزن میں وبائی امراض کے پھیلنے کے بھی خدشہ ہے اس کے لیئیمحکمہ صحت ہیضہ ،ملیریا اور ڈینگی سے بچاؤ کے لیئے ہمہ وقت چوکس رہے۔ان خیالات اظہار انہوں نے دورہ اوتھل کے موقع پر سرکٹ ہاوس اوتھل میں ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کو ہدایت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے لسبیلہ حب آواران کی عوام کو اس مشکلات کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ تمام علاقوں میں نقصانات سے بچانے کے لیئے سیلابی صورتحال سے قبل حفاظتی اقدامات کئے جائیں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ بیلہ میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے بھی وفاقی اور صوبائی حکومت سے بات چیت کی جائے گی اور ہماری بھر بھرپور کوشش ہے کہ ان کے نقصانات کا ازالے کیا جائے انہوں نے عوام سے بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مون سون بارشوں کے موقع پر اپنے مال مویشی اور اپنی رہائش محفوظ جگہوں پر منتقل کردیں تاکہ کوئی جانی و مالی نقصانات کا احتمال نہ ہو انہوں نے کہا ہے کہ انشاء اللہ ہم لسبیلہ کی عوام کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑے ہیں 2022 کے سیلاب میں بھی لسبیلہ کا دورہ کیا اور عوام کے ساتھ تھا اور نقصانات کا جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کی ہرمکمن مدد کی ہدایت کی تھی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ میرزرین خان مگسی اور شہزادہ محمد کمال خان بھی ان کے ہمراہ تھے سرکٹ ہاؤس اوتھل میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حمیرا بلوچ، SSP لسبیلہ نوید عالم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سراج احمد بلوچ،چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ عبدالرشید پھورائی ،وائس چیئرمین سردار غلام فاروق شیخ،سردار رسول بخش برہ،ایکسین ایریگیشن ظاہر مینگل ،ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عبدالسلام عمرانی, ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحمید بلوچ,ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی طارق زہری ، ایس ڈی او بی اینڈآر خلیل الرحمٰن ، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ،تحصیلدار اوتھل عبدالغفور موندرہ،سید حفیظ شاہ، وائس چیئرمین وسیم احمد لاسی،چیئرمین میونسپل کمیٹی بیلہ سید شاہجہان شاہ ،وائس چیئرمین قادر بخش جاموٹ ،عبدالواحد سومرو، ماسٹر غلام محمد گلفام ، مولا بخش لاسی،واجہ محمد عارف گونگو، وڈیرہ مولا بخش گونگو، پی ایس اعجاز علی، سپرٹنڈنٹ ایس پی آفس حق نواز،شاہد خان پٹھان ،فیصل چنہ،ڈاکٹر عبد الحکیم لاسی، وڈیرہ عبدالحمید ہاشمانی بلوچ، حسین علی جاموٹ ،پیر غلام نبی شاہ، شیر محمد انگاریہ، پیر فرید شاہ جیلانی، ڈاکٹر محمد موسیٰ جاموٹ، وڈیرہ محمد انور گدور , عبداللہ شاہوانی، وڈیرہ غلام نبی شاہوک، غلام علی شاہوانی، کونسلر مہر اللّٰہ شاہوک، وڈیرہ سلیم اللّٰہ جاموٹ، ،وڈیرہ غلام رسول انگاریہ، عبدارحمن انگاریہ، وڈیرہ محمد سومار جاموٹ، محمد اسماعیل پٹھان، محمد عظیم لانگو،ایس ڈی او بی اینڈ آر ظہیر بلوچ,اوتھل پریس کلب کے صدر محمد عمر لاسی ،محمد سلیم مجاہد، محمد رفیق تبسم ،پیر بخش کلمتی، غلام مرتضیٰ لاسی ،نصیر احمد لنگاہ ،محمد حنیف چنہ، عبدالغنی سومرو، جاوید لاسی،کامریڈ ولی محمد جاموٹ،عبد الرشید جاموٹ، عبدالستار جاموٹ، اوردیگر معززین عوامی نمائندوں سرکاری افسران نے وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان سے ملاقات کی۔