باقی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب اور دھوپ رہے گا . جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم بنیادی طور پر گرم اور مرطوب رہے گا . جبکہ خضدار، قلات، زیارت، ہرنائی اور گردونواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . کوئٹہ، مستونگ، موسیٰ خیل، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، ژوب اور آواران اضلاع میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے . صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب دھوپ رہے گا . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق بدھ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم خضدار، قلات، زیارت، ہرنائی اور گردونواح میں درمیانی سے بھاری شدت کی ایک سے دو بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے . مستونگ، موسیٰ خیل، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، ژوب اور کوئٹہ کے اضلاع میں چند ایک مقامات پر ہلکی درمیانی بارش کا امکان ہے .
متعلقہ خبریں