پنجگور میں بی وائی سی کا دھرنا جاری، انٹرنیٹ سروس تاحال معطل
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور میں بی وائی سی کا دھرنا جاری،انٹرنیٹ سروسز تاحال معطل ،ڈپٹی کمشنر پنجگور کے آفیس کے سامنے مین روڈ پر فہد آصف ملا فرہاد اور دیگر کی سربراہی میں روڈ پر دھرنا جاری ہے ان کاکہنا ھے کہ مطالبات کے منظورِ ہونیتک دھرنا جاری رہے گا دوسری جانب پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے نیٹ سروس گزشتہ دو ہفتوں سے معطل تفصیلات کے مطابق پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل نیٹ سروس گزشتہ دو ہفتوں سے معطل ھے جبکہ پنجگور میں موبائل فون کمپنیوں کے ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند ہیں پنجگور میں نیٹ سروس کے معطل ہونے سے اسٹوڈنٹس کو آن لائن داخلہ میں مشکلات کا سامنا ھے جبکہ عام صارفین کاروباری حضرات صحافی اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کو نیٹ نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامناہے۔