کوئٹہ/ ا سلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق چیئر مین سینیٹ اور رکن بلوچستان اسمبلی صادق سنجرانی کی ملاقات بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پروزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے بلوچستان کے معدنی ذخائر سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے حوالے سے چاغی منرل راہداری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے چاغی منرل راہداری میں کئی منصوبے زیرِ غور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چاغی اور گر دو نواح کے علاقوں کے معدنی ذخائر کی گوادر بندرگاہ تک رسائی ممکن بنانے کے لئے چاغی سے گوادر تک ریلوے لائین تعمیر کی جائے گی چاغی میں بجلی سپلائی کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے گرڈ اسٹیشن قائم کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔اس موقع پر سابق چیئر مین سینیٹ نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لینے پر اور اس حوالے سے عملی اقدامات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیاسابق چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم کو نوکنڈی شہر کی ترقی کے حوالے سے نوکنڈی ماسٹر پلان کی حکمت عملی پر بریفنگ دی ۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…