مسلح افراد حب سے کراچی چلنے والی مسافر کوسٹر سے مسافروں سمیت عملے کو اتار کر لے گئے


حب(قدرت روزنامہ)مسلح افراد حب سے کراچی چلنے والی مسافر کوسٹر سے مسافروں سمیت عملے کو اتار کر لے گئے. اس سلسلے میں رات گئے حب سے لیمارکیٹ کراچی چلنے والی مسافر کوسٹر کو حب شہر میں دس سے زائد مسلح افراد نے مسافروں سمیت کوسٹر عملے کو اسلحہ کے زور پر اتار کر کوسٹر ساتھ لے گئے کوسٹر مالک نعمان فتح کے مطابق کوسٹر ڈرائیور نے بتایا کہ ہم مسافر لیکر کراچی جارہے تھے کہ حب شہر میں باب بلوچستان کے مینار کے پاس اچانک مختلف موٹرسائیکلوں پر سوار دس سے زائد مسلح افراد سوار ہوئے اور مسافر سمیت ہمیں ڈرا دھمکا کر اتار دیا اور کوسٹر اپنے ساتھ لیکر مشرقی بائی پاس کی طرف نکل گئے کوسٹر مالک کے مطابق ہم ابھی کوسٹر تلاش کررہے ہیں فلحال واقع کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ڈکیتی ہے یا کوئی اور معاملہ ہے ہم اس سلسلے میں متعلقہ تھانہ میں بھی رپورٹ درج کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر دوسری جانب شہریوں کے مطابق اس طرح حب شہر میں اتنے سارے لوگ بمعہ اسلحہ مسافر کوسٹر لے گئے تو پھر عوام کس طرح محفوظ رہ سکتی ہے اس وقت حب شہر میں مکمل لاقانونیت ہے ڈاکو راج قائم ہے صوبائی حکومت نوٹس لے۔