اورماڑہ میں گزشتہ دو ہفتوں سے پانی کی فراہمی معطل، شہری بوند بوند کو ترس گئے


اورماڑہ(قدرت روزنامہ)اورماڑہ میں پانی کا شدید بحران، پچھلے دو ہفتوں سے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پانی کی فراہمی معطل، شہری بوند بوند کو ترس گئے، جبکہ پانی کی عدم فراہمی کا مسئلہ ایندھن کی عدم فراہمی ظاہر، تفصیلات کے مطابق اورماڑہ میں گزشتہ دو ہفتوں سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہے۔ پانی کی فراہمی معطل ہونے کے سبب شہری بوند بوند کو ترس گئے ہیں لوگ مہنگے داموں میں ٹینکرز کے ذریعے پانی خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ مفلس طبقہ دو بوند پانی کے لیئے در بدر ہو کر رہ گئی ہے۔ دوسری جانب مذکورہ محکمہ کے حکام کا بتانا ہے کہ ایندھن کی عدم فراہمی کی وجہ سے اورماڑہ شہر میں پانی کی سپلائی معطل ہے۔ تاہم گزشتہ دو ہفتوں سے شہر میں پانی کی فراہمی بند ہونے کے باعث پانی کی قلت کے شکار شہریوں کو مختلف مصائب اور طرح طرح کی اذیتوں کا سامنا ہے۔