کریلے کے کڑوے ذائقے میں صحت کا انمول خزانہ چھپا ہے


اس کا روزانہ استعمال کئی بیماریوں سے نجات دلا سکتا ہے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قدرت نے ہمیں ہر طرح کے ذائقوں سے نوازا ہے، جن میں کھٹے ،میٹھے ،ترش، کڑوے اور مکس ذائقے شامل ہیں . ہر ذائقہ اپنے اندر بے پناہ طبی فوائد رکھتا ہے .


ایسی ہی ایک نعمت کریلے ہیں ، جو باوجود کڑوے ہونے کے بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں . ان کریلوں کو انسانی صحت کے لیے بہت مفید سمجھا جاتا ہے .
کریلے میں صحت سے تعلق رکھنے والے کئی ضروری اجزا وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں . اگر اسے روزانہ استعمال کیاجائے تو اس سے نہ صرف کئی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں . بلکہ صحت سے تعلق رکھنے والے کئی مسائل سے بھی نجات مل سکتی ہے .
ذیابیطس کے مرض میں کار آمد
کریلے کا استعمال ذیا بیطس کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے . نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق کریلے میں کئی ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں،جو جسم میں انسولین کی مقدار کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہیں .
خون صاف کرتے ہیں
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کریلے میں کچھ ایسے عناصر ہائے جاتے ہیں، جو خون صاف کرنے اور دل کی شریانوں کو صحت مند رکھتے ہیں .
ہاضمے کو درست رکھتے ہیں
اگر آپ ہاضمے کے مسائل سے پریشان ہیں تو کریلے کو اپنی خوراک میں شامل کریں . کریلے میں پائی جانے والی فائبر کی وافر مقدار ہاضمے سے تعلق رکھنے والے مسائل کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں .
کینسر سے بچاو میں مدد مل سکتی ہے
ماہرین صحت کے مطابق کریلے مٰیں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں . جو کینسر سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں .
قوت مدافعت میں اضافہ
کریلے میں وٹامن سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے . وٹامن سی جسم کی قوت مدافعت میں اضافے اور بیماریوں سے بچاو میں مفید سمجھا جاتا ہے .
جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں
کریلے کو روزانہ کھایا جائے تو جسم مضبوط ہوتا ہے اور تھکاوٹ اور کمزوری کی شکایات دور ہوتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں