ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہو گیا، کرنسی ڈیلرز
کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے . کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں میں 3 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہو گیا .
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق ڈالر کا ریٹ 278 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا .
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس میں 322 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 77 ہزار 436 پوائنٹس پر پہنچ گیا .
گزشتہ روز بازار میں 44 کروڑ شیئرز کے سودے 18 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 303 ارب روپے رہی تھی .