ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہو گیا، کرنسی ڈیلرز
کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں میں 3 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق ڈالر کا ریٹ 278 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی ، 100 انڈیکس میں 322 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 77 ہزار 436 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز بازار میں 44 کروڑ شیئرز کے سودے 18 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 303 ارب روپے رہی تھی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…