کیا موٹرز نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ سٹونک ‘ پر دوبارہ بڑی پیشکش کر دی


گاڑی کی بکنگ پیمنٹ 25 لاکھ سے کم کر کے 13 لاکھ 75 ہزار مقرر کر دی گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا موٹرز نے ایک مرتبہ پھر خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کیلئے ’ سٹونک‘ پر زبردست آفر کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کیا موٹرز نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی سٹونک کی بکنگ پیمنٹ 25 لاکھ سے کم کرتے ہوئے 13 لاکھ 75 ہزار روپے مقرر کر دی ہے اور کہاہے کہ یہ آفر محدود مدت کیلئے ہے ۔
آپ کو یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ کیاموٹرز نے اس سے قبل گاڑی کی قیمت میں محدود مدت کیلئے 15 لاکھ روپے کی کمی کر دی تھی جس کے بعد شورومز پر گاڑی خریدنے والوں کی قطاریں لگ گئیں اور کمپنی کو جلد ہی بکنگ بند کرنا پڑی ۔
کچھ عرصہ کے بعد کمپنی نے گاڑی کی قیمت میں واپس 7 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ کیا ۔ کیا سٹونک میں 14 سو سی سی کا ایم پی آئی انجن دیا گیاہے ، اس کے علاوہ الیکٹرانک سٹیبلیٹی کنٹرول ، اے بی ایس ، متعدد ایئر بیگز دیئے گئے ہیں ۔