بلوچستان میں سوئی گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی اور پریشر میں اضافہ


سوئی سدرن گیس سسٹم میں یومیہ 19 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس شامل،پی پی ایل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی پی ایل کے مطابق بلوچستان میں سوئی گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی اور پریشر میں اضافہ ہوا ہے . پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹس کے مطابق سوئی گیس فیلڈ پر 7 جدید ترین کمپریسر کی تنصیب مکمل ہوئی ہے،گیس سسٹم کی بہتری کیلئے ایم ایس ایل کمپریسر 4 ماہ میں انسٹال کئے گئے ہیں .


پی پی ایل کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس سسٹم میں یومیہ 19 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس شام ہے،سوئی سدرن گیس کے نیٹ ورک میں سپلائی اور پریشر بہتر ہوگا .
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) نے اہم ڈویلپمنٹ سے حکومت اور اسٹاک ایکسچیبج کو آگاہ کردیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں