جون کے لیے بجلی کے نرخ میں دو روپے 56 پیسے اضافے کی منظوری


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہ جون کے لیے بجلی دو روپے 56 پیسے مہنگی کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں پیسے بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے بجلی مہنگی کردی۔ سی پی پی اے نے 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔ نیپرا نے دو روپے 56 پیسے بجلی مہنگی کی ہے۔
بجلی صرف ماہ جون کے لیے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے، لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا اور جون کی یہ ادائیگی صارفین کو اگست کے بجلی کے بلوں میں کرنی ہوگی۔