زیارت،ندی میں ڈوب کر 2بچے جاں بحق
زیارت(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے زیارت میں ندی میں ڈوب کر 2بچے جاں بحق ہو گئے ، انتخاب کی خبر کے مطابق زیارت میں سپیزندی کے مقام پر دو بچے شاہدخان ولد کلیم اللہ عمر 13 سال بصیر احمد ولد حافظ عبد الواسع عمر 21 سال پانی میں ڈوب کر جاںبحق ہو گئے ،دو نوں بچے مدرسے کے طالب علم تھے۔مدرسے سے گھر جاتے ہوئے راستے میں سپیزندی میں ڈوب گئے ،لیویز زرائع کے مطابق دونوں بچوں کی لاشوں کو پانی سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ۔