ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ و دیگر کیخلاف قتل کا مقدمہ درج
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی خلاف ایک اور ایف آئی آر درج۔ گوادر سٹی تھانے میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق شبیر احمد ولد محمد عثمان سکنہ ڈیرہ اللہ یار کو ماہرنگ بلوچ کے اکسانے پر مظاہرین نے پتھروں سے قتل کردیا، جن میں صبغت اللہ شاہ، زاہد حیدر، ملا جمیل، بالاچ قادر شامل ہیں۔