بلوچستان

سوشل میڈیا پر جعلی ویڈیو وائرل کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہو گی، مینا مجید بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مینا مجید بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز سے ایک فیک ویڈیو کو میری زات سے منسلک کی جارہی ہے ، چند سال پہلے اس ویڈیو پر قتل بھی ہوچکا ہے ، ویڈیو میں جو لڑکی ہیں اس کا دو سال قبل قتل ہوچکا ہے ، جعلی ویڈیو ماہ رنگ کے نام سے وٹس ایپ گروپ سے شیئر ہوئی ، بلوچ یکجہتی کے کارکنان سوشل میڈیا پر فیک ویڈیو وائرل کررہے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بی وائے سی بلوچ حقوق کی بات کرتی ہیں تو مینا مجید کیوں نہیں ، میری کرداد کشی کی جارہی ہیں صرف ماہ رنگ اور بیبو بلوچ کی عزت ہیں، آج میں بلوچستان کی تمام خواتین کے لیے جنگ لڑرہی ہوں ، میں پاکستان سے محبت کرنے والی خاتون ہوں ،مینا مجید بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ یہ صرف مینا مجید بات نہیں بلکہ بلوچستان کی تمام خواتین کے لیے عزت کا سوال ہیں ،ان کا مہنا تھا کہ بی وائےسی والوں نے فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ کرداد کشی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں