مگسی قبائل کے دو گروہوں میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک شخص قتل، چار زخمی


اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)مگسی قبائل میں فائرنگ، ایک شخص قتل، چار زخمی، فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس۔ تفصیلات کے مطابق جھل مگسی کے علاقہ گوٹھ مٹ ساکھانی میں مگسی قبائل میں زمینی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں غلام فرید مگسی قتل، اسی گروپ کے محمد خان گلزاراسماعیل، جعفر مگسی شدید زخمی، اطلاع ملتے ہی لیویز فورس جائے وقوعہ پہنچ کر فائر بندی کرائی جبکہ دونوں گروپ مورچہ بند ہیں، فائرنگ کا سلسلہ دیر تک جاری رہا۔ غلام فرید اور عبدالستار مگسی میں زمینی تکرار چل رہا تھا زخمی اور قتل ہونے والا اور زخمیوں کولیویز اسپتال منتقل کیا۔علاقے میں خوف ہراس پھیلا ہوا ہے۔