نوجوان نسل کو غوث بخش بزنجو کی سیاسی فکر اور تجربات سے استفادہ کرنا ہوگا، طاہر بزنجو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ میر غوث بخش بزنجو 11اگست 1989کو اس دنیا سے رخصت ہوئے، 20ویں صدی کے ہر بڑے سیاسی رہنما ﺅں کی طرح آج بھی نیشنلزم لبرلزم اور فلسفہ اشتراکتی سے متصل رہے، آپ نے 1939میں قلات میں نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا اور تب سے لیکر آخری سانسوں تک وطن اور اہل وطن سے عشق کرتے رہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی رابطے ویب سائٹ(ایکس) پر اپنے ویڈیو پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ اس سے سیاسی شعور اور بیداری پیدا کی ہم بطور سیاسی کارکن میر غوث بخش بزنجو کی انداز سیاست کو پسند کرتے ہیں یا ناپسند کرتے تھے لیکن ایک بات جو یاد رکھنے کی قابل ہے جوکہ موت ہمیشہ زبان حال کی واقعہ ہوتی ہے ماضی کا ہر گز نہیں ہوتی ہے ماضی کسی بھی قوم کے ساتھ سایہ کی طرح جڑا رہتا ہے کہ ہم سب کو میر غوث بخش بزنجو کی طرز سیاسی زندگی ان کی سیاسی فکر اور تجربات سے اسفادہ کرنا چاہیے ہماری نوجوان نسل کو اپنے گزرے ہوئے نامور قائدین سے بخوبی آشنا ہونا چاہیے ان کی محکومی و غلامی ریاستی جبر اور بے انصافی کے خلاف شاندر جدوجہد کا بغور جائزہ لینا چاہیے ۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

4 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

17 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

27 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

40 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

45 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

49 mins ago