6 شادیاں کیں لیکن سب ناکام۔۔۔ماضی کی اداکارہ تانی بیگم آج کہاں اورکس حال میں ہیں؟

لاہور (قدرت روزنامہ)لالی ووڈ کی تاریخ میں کچھ نام ایسے بھی گزرے ہیں جن کے بغیر فلم نامکمل مانی جاتی تھی۔۔وہ ہر فلم میں اپنے کردار سے رنگ بھر دیا کرتے تھے۔۔۔ ایسا ہی ایک نام ہے تانی بیگم کا۔۔۔ تانی بیگم نے سینکڑوں فلموں میں کام کیا ۔۔۔اور جوانی سے لے کر ادھیڑ عمر تک کے سارے کردار نبھائے۔۔۔ وہ اپنے دور کی ایک خوبصورت اداکارہ تھیں اور انہوں نے اپنے کام سے ہمیشہ خود کو منوایا۔۔۔ تانی بیگم نے فلم انڈسٹری میں کام ضرور کیا لیکن ان پر ایک بھی گانا عکس بند نہیں ہوا جو کہ ایک حیران کن بات ہے۔۔۔وہ سب کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ
ماحول میں کام کرتی تھیں اور ان کے اخلاق سے سب ہی متاثر تھے۔۔۔ ذاتی زندگی میں تانی بیگم نے ہمیشہ چاہا کہ وہ ایک اچھی گھر گرہستی والی زندگی گزاریں لیکن چھے بار شادی کرنے کے دوران انہیں ایک بھی شخص ایسا نا ملا جو ان کی اس خواہش کو پوری کرتا۔۔۔ ان کی ایک شادی اداکار ادیب سے بھی ہوئی اور یہ شادی بھی کامیاب نا ہوپائی۔۔۔ان کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں اور ان میں سے ایک بیٹی ہیں سیمی زیدی۔۔۔سیمی زیدی نے بھی ٹی وی انڈسٹری کے لئے بہترین کام کیا اور بہت نام بنایا لیکن پھر شادی کے بعد کام چھوڑا اور بیرون ملک مقیم ہوگئیں۔۔۔ ان کے سارے بچے شادی شدہ ہیں اور وہ اپنی بیٹی سیمی کے ساتھ ہی امریکہ میں مقیم ہیں۔۔۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ماضی کی اتنی بہترین اداکارہ کو کبھی کسی ایوارڈ کی تقریب یا کسی شو میں نہیں دیکھا گیا۔۔وہ اپنی زندگی اب شوبز کی دنیا سے بالکل ہٹ کر گزار رہی ہیں۔۔۔ ان کے ارد گرد پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کا جھرمٹ ہوتا ہے اور ان کی بیٹی سیمی زیدی اکثر اپنی تصاویر ان کے ساتھ شیئر کرتی ہیں اور دونوں کی محبت لازوال ہے۔۔۔ حال ہی میں دیکھا گیا کہ تانی بیگم ایک سوشل میڈیا پیج جس کا نام مختار آنٹی کے نام سے ہے ، وہاں جیولری بیچ رہی ہیں۔۔۔ وہ یہ جیولری ڈالرز میں ہی بیچ رہی ہیں اور ان کا وہی محبت والا انداز ہے جسے دیکھ کر لوگ ان سے متاثر ہوتے تھے۔۔۔ تانی بیگم یہ کام کسی ضرورت کے تحت نہیں۔۔۔ بلکہ شوق سے کر رہی ہیں اور خوبصورت جیولری بیچ رہی ہیں۔