خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا نوجوان داتا دربار سے مل گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قصور کے علاقے راجہ جنگ میں پولیس نے خودکشی کا ڈرامہ کرنے والے نوجوان کو داتا دربار لاہور سے برآمد کرلیا۔
پولیس کے مطابق قصور کے نوجوان آصف کے والد نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس کا بیٹا راجہ جنگ نہر سے لاپتا ہوگیا ہے۔
تھانہ راجہ جنگ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے نوجوان کی تلاش شروع کی اور پتا چلا کہ نوجوان داتا دربار میں ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے داتا دربار سے برآمد کرلیا۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں نوجوان کا کہنا تھا کہ گھر والے اسے اہمیت نہیں دیتے تھے اس لیے خودکشی کا ڈرامہ رچایا تھا۔