کراچی: نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں کے ڈی اے پل کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 40سالہ انیس نامی شخص زخمی ہوا جو بعد میں دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ادھر تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے مطابق مقتول انیس پی ٹی آئی کا کارکن تھا اور انیس کے ساتھ حمزہ بھی زخمی ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے نوجوانوں کی نسل کشی کا ذمہ اپنے سر لیا ہوا ہے، ساری پولیس پی ٹی آئی کے کارکنوں کو پکڑنے پر لگائی گئی ہے، زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال میں لایا گیا تھا جہاں کوئی سہولیات میسر نہیں تھی، مجبور ہوکر زخمیوں کو نجی اسپتال لایا گیا۔