’’ کچھ مقامات پر الفاظ آپ کا ساتھ چھوڑ جاتے ہیں‘‘ عظمیٰ بخاری نے بڑا پیغام جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما پرویز ملک کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا، انہیں اکرم میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا،، ان کے انتقال پر مریم نوا ز نے کہا کہ خبر سن کر شدید دھچکا لگا، مرحوم میرے دیرینہ اور باوفا ساتھی تھے اورمسلم لیگ کےساتھ انکی وابستگی بےمثال تھی . انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ شفیق اور بے داغ انسان ملک پرویز کی وفات کا سن کر شدید دھچکا لگا، ملک پرویز مسلم لیگ ن کا اثاثہ اور قائد نواز شریف کےدیرینہ اور باوفا ساتھی تھے، میری دعائیں اور دلی جذبات شائستہ پرویز ، علی پرویز اور تمام اہل خانہ کے ساتھ ہیں .

اللّٰہ ان کی آخری منزلیں آسان فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ دے . دوسری جانب سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ملک پرویزصاحب کی وفات پر میں، محمد شہباز شریف،ہمارا تمام خاندان اورمسلم لیگ ن کا ہر کارکن سوگوارہے . مریم نواز کے پیغام کو شیئرکرتےہوئے عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ ” کچھ مقامات پر الفاظ آپ کا ساتھ چھوڑ جاتے ہیں،ایک نہایت شفیق اور نفیس مزاج کے حامل پرویز بھائی ہم سے جدا ہو گئے،بھابھی شائستہ اور اہل خانہ کے دکھ میں کمی کیلئے صرف دعا ہی کی جاسکتی ہےلیکن نا جانے صبر کیسے آتا ہے؟میں تو آج تک طلبگار ہوں پرودگار عالم انکو صبر جمیل عطا فرمائے” . . .

متعلقہ خبریں