’جیکی چن کا بیٹا منشیات سکینڈل میں پکڑا گیا تو اداکار نے اس پر ۔ ۔ ۔‘ کنگنا رناوت نے شاہ رخ پر طنز نے نشتر چلادیئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان پر طنز کے وار چلاتے ہوئے کہا ہے کہ جیکی چن نے بیٹے کی منشیات اسکینڈل میں گرفتاری پر معافی مانگی تھی۔

کنگنا نے اپنی ایک پوسٹ کو اپنے انسٹا گرام اسٹوریز پر شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے یاد دلایا کہ کس طرح جیکی چن نے اپنے بیٹے جیسی جیکی چن کی منشیات اسکینڈل میں 2014 میں پکڑے جانے کے بعد اعلانیہ معافی مانگی تھی۔جیسی جیکی چن کو سات برس قبل پولیس نے سو گرام ماریجوانا اپنے اپارٹمنٹ میں رکھنے کے جرم میں گرفتار کرلیا تھا جس پر جیکی چن نے اپنے چینی زبان کے مائیکرو بلاگ میں تحریر کیا کہ ایک عوامی شخصیت ہونے پر میں شرمندہ ہوں اور دکھی ہوں، اس کی ماں بھی کرب کا شکار ہے اور میں اپنے بیٹے کے ساتھ معافی کا طلب گار ہوں۔

کنگنا کے جاری کردہ اس ہیش ٹیگ سے بظاہر یوں لگتا ہے کہ انہوں نے یہ بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے حوالے سے جاری کیا ہیں۔اس سے قبل وہ کہہ چکی ہیں کہ اس واقعے سے آریان کو خود کو درست کرنے کا موقع ملے گا اور اسے معافی نہیں ملنا چاہیے۔