کوئٹہ ،چوری ڈکیتی اور راہزنی کے وارداتوں میں مسلسل اضافہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)چوری ڈکیتی اور راہزنی کے وارداتوں میں مسلسل اضافہ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں موبائل فون چھینے کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، جمعرات کو آرچر روڈ پر مسلح موٹرسائیکل سوارافراد ایک شخص سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ آرچر روڈ پر کافی عرصہ سے موبائل چھیننے کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس موبائل چھیننے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پولیس آرچر روڈ پر وارداتوں کا نوٹس لیں اور ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ۔