ملک پرویز کی وفات کا سن کر شدید دھچکا لگا، مریم نواز
لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہیں نون لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک کے انتقال کی خبر سُن کر شدید دھچکا لگا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ شفیق اور بے داغ انسان ملک پرویز کی وفات کا سن کر شدید دھچکا لگا۔
شفیق اور بے داغ انسان ملک پرویز کی وفات کا سن کر شدید دھچکا لگا۔وہ مسلم لیگ ن کا اثاثہ اور قائد نواز شریف کےدیرینہ اور باوفا ساتھی تھے۔میری دعائیں اور دلی جذبات شائستہ پرویز ، علی پرویز اور تمام اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔اللّہ ان کی آخری منزلیں آسان فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ دے pic.twitter.com/zVl23U0NTb
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 11, 2021
مریم نواز نے کہا کہ ملک پرویز مسلم لیگ ن کا اثاثہ اور قائد نواز شریف کےدیرینہ اور باوفا ساتھی تھے۔
انہوں نے کہا کہ میری دعائیں اور دلی جذبات شائستہ پرویز ، علی پرویز اور تمام اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔اللّٰہ ان کی آخری منزلیں آسان فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ دے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ ملک پرویزصاحب کی وفات پر میں، محمد شہباز شریف،ہمارا تمام خاندان اورمسلم لیگ ن کا ہر کارکن سوگوارہے۔
ملک پرویزصاحب کی وفات پر میں،محمد شہباز شریف،ہمارا تمام خاندان اورمسلم لیگ ن کا ہر کارکن سوگوارہے۔مرحوم میرے دیرینہ اور باوفا ساتھی تھے اورمسلم لیگ کےساتھ انکی وابستگی بےمثال تھی۔اللہ تعالی انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام سےنوازے اور انکی بیگم صاحبہ اوراہلخانہ کوصبرجمیل عطا فرمائے
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) October 11, 2021
نواز شریف نے کہا کہ مرحوم میرے دیرینہ اور باوفا ساتھی تھے اورمسلم لیگ کےساتھ انکی وابستگی بےمثال تھی۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ نون لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے۔
لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما پرویز ملک کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا، انہیں اکرم میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا۔