واشک، بسیمہ و گردونواح میں موسلادھار بارش سے ہنگامی صورتحال، بندات ٹوٹ گئے، فصلیں تباہ


بسیمہ(قدرت روزنامہ)واشک کے علاقہ ساجد اور بسیمہ میں شدید سیلابی صورتحال نشیبی علاقے زیر آب کلغلی ڈاٹ انجیری کاشمی کلیری مزار دان اور درگ کے ندیاں بپھر گئے کئی بندات ٹھوٹ گئے ساجد میں پیاز اور کپاس کے تیار فصلیں سیلاب کے نظر ہوگئے بھیڑ بکریوں کا ریوڑ بھی سیلابی پانی میں بہہ گیا ساجد زیک اور سیاہوزئی میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا طوفانی ہواو¿ں اور شدید بارشوں سے کئی سولر پینلز ٹھوٹ گئے خاران ٹو بسیمہ روڑ کئی جگہوں سے سفر کے قابل نہیں رہا رخشان ایریا میں بھی شدید بارشوں نے تباہی مچادی کلغلی ندی میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث خاران ٹو بسیمہ روڑ گھنٹوں تک ٹریفک کے لیے معطل رہا سول انتظامیہ بسیمہ الرٹ کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے لیویز فورس بسیمہ رات گئے تک مختلف علاقوں میں موجود رہا زیک میں سیلابی پانی معزور شخص کے گھروں میں داخل مکانوں کو شدید نقصان پہنچا بسیمہ شہر کے گردونواح میں پانی فصلوں کو بہا کر لے گئے لنک روڑوں کو بھی شدید نقصان پہنچا سیاہوزئی کلی سلطان آباد کے مقام پہ کاشمی ندی کا پل گاو¿ں والوں کے لیے وبال جان بن گیا پل کے نکاسی آب کا گنجائش کم ہونے سے پانی بار بار گاو¿ں میں داخل ہورہا ہے اس بار بھی پانی گاو¿ں میں داخل ہوگیا۔