گورنر جعفرخان مندوخیل سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، صوبائی مفاد پر باہمی مشاورت پر اتفاق
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی. ملاقات کے دوران صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، اہم سیاسی اور انتظامی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. بات چیت کرتے وقت خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں، صوبے میں اچھی طرز حکمرانی کو یقینی بنانے اور ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو مستفید کرنے کے ایشوز بھی زیر بحث آئے. دونوں رہنماؤں نے صوبے کے بہترین مفاد کی خاطر باہمی مشاورت اور مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔