بلوچستان

مسلم امہ کو متحد ہوکر جنگی مجرم اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں گھسیٹنا ہوگا، محمود خان اچکزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں سعودی عرب مسجد نبوی کے امام سفیر جو انتہائی احترام کے قابل ہے ان کو خوش آمدید کہتا ہوں یہ ان کا سرزمین ہے اور اپنے گھر آئے ہیں میں اپنے پارٹی اور ملک کے تمام با کردار لوگوں کی طرف سے پرنس سلیمان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے سعودی اور ایران کے درمیان دوریاں ختم کرنے کی کوشش کی ہے جس طرح ہمارا ملک مشکلات میں ہے اسی طرح اسلامی ممالک 50سے بھی زیادہ ہیں ہماری مشکلات اور کمزوریاں اس سے بھی زیادہ ہیں کہ شہزادہ سلیمان کو پارلیمنٹ کی طرف سے درخواست کریں بہت مشکل میں اسلام کو نزدیک لائیں ہم معاشی طور پر کمزور ہیں ہمارے پاس دنیا کے کھربوں ڈالر ز ہیں ہمارے افواج سات لاکھ سے زائد ہیں ٹینک اور جہاز دیگر سازوسامان سے لیس ہیں مگر ہمارے درمیان اتحاد واتفاق نہیں ہے میں گزارش کرتا ہوں ہم بحیثیت مسلمان کمزور ہیں اب تک یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ اسرائیل جنگی مجرم ہے وہ قاتل ہے اس نے سینکڑوں فلسطینی ماﺅں بچوں کو قتل کردیا ہے تمام اسلام کی طرف سے یہ فیصلہ ہونا چاہیے کہ اس جنگی مجرم ہے کو عالمی عدالت میں گھسیٹنا ہوگا ۔

متعلقہ خبریں