کوئٹہ سیف سٹی غیر محفوظ ہوگیا، ڈی سی آفس کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کرلی گئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے لگے سیف سٹی کے کیمرے خراب ہو گئے نجی ٹی وی کے کے ڈی ایس این جی انجینئرمحمد آصف کی موٹر سائیکل گزشتہ روز ڈی سی آفس کے سامنے سے نامعلوم چور لے گئے تفصیلات کے مطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے لگے سیف سٹی کیمرے گزشتہ کئی دنوں سے خراب پڑے ہیں چور کا سراغ سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں سے لگانے کی کوشش کی گئی نجی ٹی وی کے ڈی ایس این جی انجینئرمحمد آصف کی موٹر سائیکل گزشتہ روز ڈی سی آفس کے سامنے سے نامعلوم چور لے گئے کیمرے چیک کرنے پر پتہ چلا کہ کمشنر اور ڈی سی آفس کے سامنے لگے سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمرے خراب پڑے ہیں موٹر سائیکل چوری ہونے کی اطلاع فوری طور پر سول سائل تھانے کو دے دی گئی 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود موٹر سائیکل اور چور کا کوئی سراغ نہ لگایا جاسکا ۔