پی پی قیادت کا اصل جرم نوجوانوں کو باعزت روزگار دینا ہے، شازیہ مری

کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی پی قیادت کا اصل جرم یہ ہے کہ وہ نوجوانوں کو باعزت روزگار دیتی ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی استحصالی قوتوں سے جنگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ سال سے غریب عوام مشکلات کے شکار ہیں، اس دورانیے میں نوجوانوں کے لئے ملازمتوں کے دروازے بند رہے۔پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ پی پی قیادت کا اصل جرم یہ ہے کہ وہ نوجوانوں کو باعزت روزگار دیتی ہے، عوام کے لئے روزگار کے وسائل پیدا کرتی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نالائق حکومت نے درمیانے طبقے کو بھی غریب بنادیا ہے، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو لنگرخانے کا راستہ دکھاکر صلاحیتوں سے محروم کیا جارہا ہے۔شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ عوام بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں، وہ کبھی انہیں مایوس نہیں کریں گے۔