انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جیت ہے کہ اسد قیصر ہر دوسرے دن ان کے در پر حاضر ہوتے ہیں اور مولانا فضل الرحمان بھی مشکلات میں ہیں، انہوں نے بھی تو یہودیوں کو مسلمان کرنا ہے . عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے گورنر پختونخوا کا کہنا تھا پیپلزپارٹی عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دے گی، ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد مضبوط ہے . . .
پشاور(قدرت روزنامہ)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان حکومت سے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن حکومت انہیں این آر او نہیں دے گی .
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی صوابی میں پی پی رہنما بلال شیرپاؤ کی رہائش گاہ پر اُن کے چچا کے انتقال پر تعزیت کےلیے پہنچے جہاں جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی حکومت سے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن حکومت انہیں این آر او نہیں دے گی، عدالتوں نے ہی ان کے مقدمات کا فیصلہ کرنا ہے .
متعلقہ خبریں