قوم دہشتگردی کوجڑ سے ختم کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کےساتھ ہے، صدر مملکت
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے وادی تیراہ ضلع خیبر میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کو سلام پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ صدر مملکت نے فتنہ خوارج کے خلاف کاروائیاں کرنے اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔