راولپنڈی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 75 برسوں سے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جا رہے ہیں .
کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کسی کو برا لگے یا اچھا عمران خان سیاسی حقیقت ہیں .
بانی پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت کو تسلیم کیے بغیرسیاسی استحکام نہیں آ سکتا . نواب اکبر بگٹی کے ساتھ جو ہوا ظلم تھا . وہ پاکستان مخالف نہیں تھے . ایک دوسرے کو غدار غدار کہنا بند ہونا چاہئیے .
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ 40 سال سے سیاست کررہا ہوں اور 39 سالوں تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا . ایک سال میں درجنوں مقدمات بنا دئیے گئے . محمود اچکزئی ڈیموکریٹ ہیں . جمہوری اور آئینی سوچ رکھنے والا غدار نہیں ہوسکتا . بلوچستان میں امن کا راستہ مذاکرات سے ہو کر گزرتا ہے .